نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات ،ْ پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال

پیر 25 جون 2018 17:24

نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ،ْ جس میں پاک کے پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ترجمان کے مطابق نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی ،ْ اس دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دور ان امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔