متحدہ قبائل پارٹی کا فاٹا میں بروقت انتخابات کا مطالبہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیرا عظم ہاؤ س کے سامنے دھرنا دینگے ،ْقائدین کی دھمکی

پیر 25 جون 2018 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) متحدہ قبائل پارٹی نے فاٹا میں بروقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے دوران مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وزیرا عظم ہاؤ س کے سامنے دھرنا دینگے۔پیر کو اسلام آباد میں متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین حبیب نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کررہے ہیں اور اپنے حقوق کے لئے پر امن دھرنا دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

حبیب نور نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نگران حکومت کی نگرانی میں فاٹا میں صوبائی نشستوں کے انتخابات ہوں کیونکہ ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوںگے لیکن فاٹا میں صوبائی صوبائی نشستوں پر الیکشن کا کوئی پلان نہیں بنایا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئرمین نے کہاکہ ہم چیف جسٹس سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دھرنے کے شرکاء سے خود ملاقات کریں اور ہمارے تحفظات سنیں، ہمارے دھرنے کا ساتواں دن ہے، مگرکوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا بڑھتا جائے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا میں 25جولائی کو ہی صوبائی نشستوں کے لئے الیکشن کرائیں جائیں۔