سپریم کورٹ ،ْ کولنگ سسٹم میں خرابی کے باعث وکلاء اور سائلین کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا

پیر 25 جون 2018 17:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے کمرہ عدالت میں کولنگ سسٹم میں خرابی کے باعث وکلاء اور سائلین کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو سپریم کورٹ کے کولنگ سسٹم میں خرابی ہوئی جس کے باعث کمرہ عدالت میں وکلاء اور سائلین کو گرمی کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وکلاء نے بتایا کہ شدید گرمی میں اے سی کے بغیر بیٹھنا ممکن نہیں ،ْچیف جسٹس نے کہا کہ آپ صرف کوٹ اور ٹائی لگا کر بیٹھے ہیں ،ْمیں کوٹ اور ٹائی کے اوپر گائون لگا کر بیٹھا ہوں زیادہ گرمی ہے تو کوٹ اور ٹائی اتار دیں۔