ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کا میاں میر ہسپتال کا دورہ

پیر جون 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ اے سی کینٹ ، اے سی سٹی بھی ڈی سی لاہورکے ہمراہ تھے۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز او ر ایم ایس میاں میر ہسپتال نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دوائیوں کے سٹاک کو چیک کیااور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے اضافی بینچ لگا ئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دوائیوں کی فراہمی اور بجٹ کے مسئلہ کو جلد حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :