ْپی بی 33 نشست سے میر بابو رحیم مینگل واحد امیدوار ہے جو بے داغ ماضی کا مالک ہے ،ْسعید احمد

پیر جون 17:29

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء)انجمن تاجران نوشکی کے صدر سعید احمد کے رہائش گاہ پر پی بی 33 نشست پر بی این پی کے امیدوار بابو محمد رحیم مینگل کے حق میں حمایتی پروگرام میں سعید احمد بلوچ ، قاضی آباد ایکشن کمیٹی کے صدر میر ممتاز احمد مینگل، غلام مصطفے ساسولی، یونین کونسل انام بوستان بیدی ڈاک کے نوزئی محمود زئی قبائل کے سرکردہ معتبرین نزر جان محمود زئی ، اختر محمد محمود زئی، گل بدین محمود زئی ،پیر محمد محمود زئی ، صالح محمد، دیگر سینکڑوں قبائلیوں ، حمایتوں اور کارکنوں سمیت باقاعدہ طور اپنے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی بی 33 نشست سے میر بابو رحیم مینگل واحد امیدوار ہے جو بے داغ ماضی کا مالک ہے ، جو سیاسی منافقت ، دروغ گوئی و دو زبانی ، سیاسی ، قبائلی ، علاقائی، لسانی اورتنگ نظری سے پاک سیاست اور عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے ، موصوف کی بیش بہا خدمات اور مثبت پالیسیاں روز روشن کی طرح عیاں ہے .موصوف کی یکرفہ کامیابی اور عوامی پزیرائی کو دیکھ کر مخالفین کی نیندیں اڑ گئے ہیں کیونکہ نوشکی کے عوام میں شعور آچکاہیاور عوام نے سیاسی بلیک میلنگ اور بریف کیس کلچر کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہی.اور 25 جولائی کے دن پی این پی کی کامیابی کا سورج لیکر طلوع ہوگا اور مخالفیں کی دو زبانی، منفی ، چرب زبانی اور نو مولود سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوگی

(جاری ہے)