بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

پیر 25 جون 2018 17:29

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام قاضی آباد میں ممتاز مزاحیہ فنکار سلیم ساحل کے رہائش گاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔کارنر میٹنگ میں علاقے کے عام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سلیم ساحل نے اپنے برادری و حامیوں کے ہمراہ پی بی 33 سے بی این پی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد رحیم مینگل اور این اے 268 سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی میر ہاشم نوتیزئی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

تقریب سے نامزد امیدوار میر بابو محمد رحیم مینگل ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل سنٹرل کمیٹی کے رکن میر خورشید جمالدینی نذیر بلوچ میر صاحب خان مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے بی این پی بلوچستان کے عوام کی خدمت پہلے بھی کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی بلوچستان کے عوام کی خدمت ہر فورم پر جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

بی این پی نے نوشکی کے عوام کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑا ہے عوامی حقوق کے لیے ہر محاذ پر صف اول میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔عوام کے حقوق علاقے کی خدمت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔بی این پی انتخابات میں بلو چستان کے عوام کی خدمت کے لیے میدان عمل میں آئی ہے عوام اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے بی این پی کو سپورٹ کریں تاکہ جعلی اور کرپٹ نو مولود جماعتوں کا راستہ روکا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ سالانہ اربوں کے فنڈز ملنے کے باوجود بھی عوام کے مسائل میں اضافہ ہواہے۔علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو ذریعہ معاش نہ ہونے کے وجہ سے خلیجی ممالک اور ایران کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔عوام 25 جولائی کو بی این پی کو اپنا قیمتی ووٹ فراہم کریں۔کامیابی کے بعد عوام خود علاقے میں تبدیلی محسوس کرینگے۔بی این پی کے کامیاب نمائندے عوام اور عوامی نمائندگی کے لئے مثال قائم کرینگے بلندوبانگ دعووں کے بجائے عوام کے لیے عملی کام کرکے مثال قائم کرینگے عوام کی خوشحالی اور علاقے کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہوگی عوام کو اپنے کردار کے بنیاد پر نئی اور ترقی یافتہ ضلع بنائیں گے۔

جبکہ بلوچستان کے عوام کو امن خوشحالی اور ترقی کے ساتھ ساتھ اجتماعی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔25 جولائی کو ایک ایک ووٹ قیمتی ہے عوام اپنے ووٹ بھرپور انداز میں کاسٹ کرکے بلوچستان نیشنل پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔عوام کو صحت تعلیم اور آبنوشی کے مسائل سے چھٹکارا دلائیں گے اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انصاف اور برابری کے بنیاد پر عوام کو انکا جائز حق دینگے۔