دینی قیادت ہی عوام کومسائل سے نجات دلاکراجتماعی ترقی اورخوشحالی کے راہ پرگامزن کرسکتی ہے ،ْمولاناسیدمحمودشاہ

پیر 25 جون 2018 17:29

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے قومی اسمبلی این اے 267کے امیدوارمولاناسیدمحمودشاہ پی بی 36سکندرآبادسوراب کے امیدوارحافظ محمدابراہیم لہڑی نے کہاہے دینی قیادت ہی عوام کومسائل سے نجات دلاکراجتماعی ترقی اورخوشحالی کے راہ پرگامزن کرسکتی ہے ،حلقے میں سابقہ تمام اجتماعی منصوبے جے یوآئی کے ماضی کے کامیاب امیدواروں کے مرہون منت ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوںنے الیکشن مہم کے سلسلے میں لاکھوریاں میں معروف شخصیت عزیزاللہ کے رہائشگاہ اورروشن آبادگدرمیں منعقدہ تقریب کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کاکہناتھا کہ لوگوں میں شعورآچکاہے وہ اپنے بچوں کے بہترمستقبل کے حوالے سے فکرمندہیںکئی سال سے مسلط نمائندے عوامی احتساب کے لئے تیاررہیں حلقے کے نام پراربوں روپوں کے اثاثے بنانے والے اب چندہزارکی سولرپلیٹ سے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے ،اجتماعی اورپائیدارترقی ،بلاامتیازروزگارکی فراہمی تمام علاقوں میں یکساں بنیادی ضروریات کی فراہمی منشورکاحصہ ہے ،عوام 25جولائی کوبلاخوف کتاب پرمہرلگاکراجارہ دراستحصالی سیاسی نظام سے چھٹکاراحاصل کریں،انہوںنے کہاکہ ہم کرپشن کے خاتمے اورجبرکے نظام کی تبدیلی کے لئے میدان میں نکل چکے ہیںعوام بھی فرسودہ اجارہ دارسیاسی ماحول سے تنگ آچکی ہے اورجدیددنیاکے تقاضوں کے مدنظراپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکرمندہیں متحدہ مجلس عمل شعورآزادی ،اجتماعی ترقی اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے برسراقتدارآکردیرینہ مسائل کے حل کے لئے جامع اجتماعی منصوبوںکاجال بچھائیں گے ،سوراب کی باشعورعوام الیکشن سے پہلے اپنافیصلہ دین دارنمائندوں کے حق میں دے چکی ہے نوٹ کے بدلے ووٹ کاحربہ بری طرح ناکام ہوچکاہے صورتحال سے مایوس قوتیں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ برقراررکھنے کے لئے سوشل میڈیاکے زریعے منفی پروپگینڈوں کاسہارالے رہی ہیںمگرانہیں مایوسی ہوگی ، الیکشن مہم کے دوران لاکھوریاں گدر،چھڈسوراب سٹی میں ملاقاتوں اورمنعقدہ عوامی اجتماعات کے دوران عوام نے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروں پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہوئے انتخابات میںان کی حمایت کااعلان کیا۔