اے ایس ایف کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا،عبداللہ حسین ہارون

اے ایس ایف پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے،دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 25 جون 2018 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء)نگران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے اے ایس ایف کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا ۔پیر کو اے ایس ایف ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی عبداللہ حسین ہارون کا ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر اور ڈپٹی ڈی جی بریگیڈیئر محمد زبیر نے استقبال کیا ۔

۔

(جاری ہے)

عبداللہ حسین ہارون نے یادگار شہدا اے ایس ایف پر حاضری دی پھول چڑھائے اس موقع پر مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اور ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے نگران وفاقی وزیر کو ا ے ایس ایف کے پیشہ ورانہ اور انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی عبداللہ حسین ہارون نے اے ایس ایف کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں تمام ایئرپورٹس پر اسٹیٹ آف آرٹ سیکیورٹی کی سہولیت فراہم کی جائے گی اے ایس ایف ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ احسن طریقے سے فرائض انجام دے رہی ہے اے ایس ایف کو مزید جدید سہولیات سے بھی آراستہ کیا جائے گا