پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،پولیو مہم قومی فریضہ ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی

پیر 25 جون 2018 17:34

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،پولیو مہم قومی فریضہ ہے تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام ،اساتذہ سمیت تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تین روز پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو اے اور بی ایریا میں سیکورٹی فراہم کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں تین روزہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر سبی امیرفضل اویسی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی ایچ او محمداکبر سولنگی، ایم ایس ڈاکٹر روشن آراء ، ودیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی امیر فضل اویسی نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوںنے کہا کہ پولیو قومی مہم ہے اپنے ملک کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ پولیو کوجڑ سے اکھاڑ کر پھنکیں اور پاکستان کو پولیو سے پاک وطن بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلع سبی کے دیہی اور شہری علاقوں میں پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیںپولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے دیہی علاقوں میں لیویز فورس اورشہری علاقوں میں پولیس اہلکارسیکورٹی فراہم کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے بیس یو نین کونسلوں میںپانچ سال کی عمرتک کی44ہزار205بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائے گئے ،محکمہ صحت نے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں 42فکسڈ سینٹر،188موبائل،24 زونل سپروائزر،37ایریا انچارج ٹیمیں تشکیل دی ہیں اس کے علاوہ خواتین ٹیمیں بھی گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی پولیو ورکرز نے سفر کرنے والوں کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ، بس آڈہ ، ویگن آڈہ ،اور پبلک مقامات پر پانچ سال کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرئے پلائیں جائیں گے