زمیندار ایکشن کمیٹی کا عام انتخابات میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اتحاد

پیر 25 جون 2018 17:34

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) زمیندار ایکشن کمیٹی کا عام انتخابات میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم پر اتحاد سینکڑوں زمینداروں نے زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے سربراہ حاجی عبدالعزیز کی قیادت میں پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ضلعی صدر حاجی محمدیار سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ پرہجوم پریس کانفرنس ،پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کی پلیٹ فارم پرالیکشن 2018 کیلئے اتحادکااعلان، پریس کنفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ سے منتخب ہونے والے عوامی ئمائندوں نے ضلع مستونگ کے عوام کو پانی،بجلی،سکالرشپ،صحت،تعلیم سمیت زندگی کے تمام بنیادی صہولیات سے محروم رکھا،ووٹرز دن بدن غریب ہوتے جاریے ہیں مگر عوام کی ووٹوں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندے امیر ترہوتے جاریے ہیں۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے کے بعدمستونگ کے غریب عوام اور ووٹروں کو 5سال تک بول جاتے ہیں اور الیکشن کے آتے ہی ان نمائندوں کو عوام کی یاد آتی ہے۔مگر اس بار ہم ایسا نہیں کرنے دینگے۔اس بار مستونگ سے ایسانمائندہ منتخب کیاجائیگاجومستونگ کے تمام اقوام کی نمائندگی کرتے ہوئے مستونگ کے عوامی مسائل کو حل کرے۔انھوں نے کہاکہ یہاں کے عوام نے NA267 اورPB 35سے ہمشہ ایسے نمائندوں کو منتخب کیاجو منتخب ہونے کے بعدپھر ان علاقوں کا رخ ہی نہیں کیا یہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکراسمبلیوں تک پہنچ جاتے ہے۔

مگر کئی دہائیوں سے عوام کی حالت بدسے بدتر ہوتی گئی ہے۔میں بحیثیت سربراہ زمیندارایکشن کمیٹی بلوچستان محمد یارعلیزئی کومبارک باد دیتاہوں جنہوں نیپورے علاقے کی پسماندگی اور یہاں رہنے والے تمام قبائل کوانصاف دلانے کیلئے پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کو مستونگ قلات سوراب میں مظبوط بنایااورپاکستان ورکرز کنفیڈریشن میں شامل مختلف ٹریڈ یونینوں جن میں واپڈا ہائیڈرو یونین جی ایس او بی اینڈ آر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بگٹی گروپ جنگلات ایمپلائیز یونین ایگریکلچر انجینئرنگ لائیو سٹاک لیبر یونین ایری گیشن کینال پٹوار ایسوسی ایشن میونسپل کمیٹی ایمپلائینز یونین بے روزگار ایسوسی ایشن سمیت دیگر یونینز کے ہزاروں ملازمین اور کارکنوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد کرکے ایک گلدستہ بنادیا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس دفعہ عام انتخابات میں ٹریڈ یونینوں کے ہزاروں کارکنوں اور ملازمین نے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے پلیٹ فارم سے یہ تہیہ اور حتمی فیصلہ کیا کہ ہم اس دفعہ عام انتخابات میں قبائلیت لسانیت اور برادری کی بنیادپر کسی کو ووٹ نہیں دینگے بلکہ پاکستان ورکرز کنفیڈریشن میں شامل ٹریڈ یونینوں اور کابینہ سمیت اب زمیندار ایکشن کمیٹی کی شمولیت کے بعد ہزاروں ہزاروں کارکنوں اور ملازمین مزدور طبقہ اور زمنیدار طبقہ اپنے ہی کمیٹی کے ذریعے این اے 267 اورپی بی 35پر نہ صرف کسی ایسے امیدواروں کی حمایت کرینگے۔

اور پاکستان ورکرزکنفیڈریشن مزدوروں کے حقوق کیلئے نمائندوں سے بڑھ کرکام کیا۔اور پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے اس عمل سے ہم مطمئن ہے اور محمد یارعلیزئی اور انکی ٹیم کا مکمل حمایت اورتعاون کااعلان کرتے،محمدیارعلیزئی کے قیادت میں مزدوروں کے علاوہ تمام قوموں کو برابری کی بنیاد پرحقوق دلانے اور زمینداروں کیلئے آواز بلندکررہیہیں۔

اور تمام صوبائی محکموں کے ایمپلائزسنزکوٹہ کی بحالی اور تمام ورکروں کے ساتھ ناانصافی کے خاتمہ اور لواحقین کے حقوق ہرحال میں دلائینگے۔انہوں نے کہاکہ این اے 267اور پی بی 35میں الیکشن کے سلسلے میں اپنے تمام ورکروں کے ساتھ ملکر کاروان میں شامل ہوکر پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کی ووٹ بینک کو مضبوط بنائینگے۔اور مستونگ کے تمام اقوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرینگے۔

اس موقع پر محمدیارعلیزئی نے کہاکہ الیکشن میں ایک مخلص و ایماندار نمائندہ منتخب کرنے کیلئے ضلع کے تمام ٹریڈ یونینز زمیندار رہنماء قبائیلی عمائدین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اوراپنے نمائندوں کے چنائوں کیلئے جو کمیٹی فیصلہ کریگی سب کو قابل قبول ہوگا اور ہم سب ملکر کر ان نمائندوں کو کامیاب کرنے گھرگھر جائینگیاور ان نمائندوں کو کامیاب دلائنگے۔انھوں نے کہاکہ اس بار مستونگ کے عوام کے ساتھ کسی کودھوکہ نہیں کرنے دینگے بلکہ ایک تحریری معائدے کے زریعے مستونگ کے عوام کے حقوق کا تفظ کیاجائیگا۔