پیر پگارا سے درگاہ سید ابراہیم شاہ کے سجادہ نشین سید رضوان شاہ اور دیگر کی ملاقات ،جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان

پیر جون 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) جی ڈے اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا سے پیر کو درگاہ سید ابراہیم شاہ کے سجادہ نشین سید رضوان شاہ، سید جعفر علی شاہ ایڈووکیٹ ، سید کرم حسین شاہ اور منصور احمد میتلو سیمت دیگر ممتاز شخصیات نے ملاقات کی اور اپنے سیکڑوں حامیوں سمیت گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ان افراد نے پیر صاحب پگارا کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی اے اب سندھ میں ظلم و زیادتی اور کرپشن کے خلاف تبدیلی کی علامت بن چکا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں سندھ سے شاندار کامیابی حاصل کرے گا ۔

پیر صاحب پگارا نے جی ڈی اے میں شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا ۔اس موقع پر جی ڈی اے کے رہنما سید غوث علی شاہ ، ایاز لطیف پلیجو ، سردار عبد الرحیم اور دیگر بھی موجود تھے۔