اسیر فلسطینی خاتون سیاستدان خالدہ جرار کی رہائی کے حق میں نیو یارک میں مظاہرہ، سینکڑوں شہریوں کی شرکت

پیر 25 جون 2018 17:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خاتون سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ خالدہ جرار کی رہائی کے حق میں گزشتہ روز امریکی ریاست نیویارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خالدہ جرار اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں اور ان کی قید میں مزید تجدید کی گئی ہے۔

وہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی رہنما ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی رہائی کی حمایت اور حراست کیخلاف امریکی شہر نیویارک میں مین ہٹن شہر کے ٹائمز سکوائر میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام دفاع اسیران نیٹ ورک کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے خالدہ جرار کی تصاویر کیساتھ بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر جرار کی اسرائیلی جیل سے فوری رہائی کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کے مندوبین نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر مظالم کی تفصیلات پرمشتمل پمفلٹ بھی شرکاء میں تقسیم کیے گئے۔ دفاع اسیران نیٹ ورک کی طرف سے جاری بیان میں خالدہ جرار کی اسرائیلی جیل میں قید کی تجدید کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :