رام اللہ، صہیونی فوج نے فلسطینی شہری سے زبردستی مکان مسمار کرا دیا

پیر 25 جون 2018 17:40

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک مقامی فلسطینی شہری سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرادیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزز اسرائیلی حکام نے جزیرہ نما النقب میں رہط شہر میں ام نمیلہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مقامی فلسطینی شہری سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردیا۔

(جاری ہے)

خیال رہے اسرائیل نے ام نمیلہ اور اطراف کی درجنوں فلسطینی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔ ام نمیلہ میں سات سو فلسطینی رہائش پذیر ہیں اور انہیں آئے روز مکانات مسماری جیسے مکروہ اور ظالمانہ صہیونی حربے کا سامنا ہے۔بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکی ہے۔ اس گھناؤنے حربے کا مقصد القدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں شہر سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :