شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نگران وزیراعظم

الیکشن کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے ملاقات میں گفتگو

پیر 25 جون 2018 17:40

شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے،نگران وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کہا کہ شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نگران وزیراعظم ناصر الملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ، نگران وزیراعظم نے کہا کہ شفاف اور پر امن الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمہ داری ہے ۔