مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر آئے 233سکھ یاتریوں کی گرد وارہ سچا سودا آمد، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

سکھ یاتر یوں نے بہتر سیکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا

پیر 25 جون 2018 17:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) سردار ویلندر سنگھ کی زیر قیادت مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر آئے 233 سکھ یاتریوں کی گرد وارہ سچا سودا آمد سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے گردوارہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی بھارت سے آئے سکھ یاتر یوں نے بہتر سیکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر نے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :