حلیب فوڈز نے نیوٹراہائی جین دودھ متعارف کروادیا

پیر جون 17:40

حلیب فوڈز نے نیوٹراہائی جین دودھ متعارف کروادیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان میں فوڈ اور مشروبات تیار کرنے والی کمپنی حلیب فوڈز نے پاکستان کی عوام کواعلیٰ معیاری، خالص اور غذائیت سے بھرپورمصنوعات فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کا پہلا اور واحد نیوٹراہائی جین دودھ متعارف کروادیا۔کمپنی کا معروف برانڈ حلیب دودھ اب پاکستان کا پہلااور واہد نیوٹرا ہائی جین دودھ ہے جو کہ اعلیٰ معیار اور غذائیت کا بہترین مرکب تیار کیا گیا ہے۔

نیوٹرا ہائی جین دودھ ،تین عناصر پر مبنی حلیب فوڈز کی منفرد پیشکش ہے ۔بزریعہ جدید اور آٹو میٹیڈ ڈیری فارمزکی100% حصول سے یہ دودھ بقیہ یو ایچ ٹی دودھ کے مقابلے کل ایک دہائی بیک ٹیرئیل کاونٹ کو یقینی بناتا ہے جو کہ پاکیزگی کے سانچے میں پورا اترتا ہے۔

(جاری ہے)

حلیب فوڈز کا کوالٹی تھروُ دا لائن پر مبنی اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ پروڈکشن فیسیلٹی میں احتیاط سے مانیٹرنگ کرکے ملک بھر کے صارفین کو اعلیٰ غذائی مصنوعات فراہم کررہا ہے۔

دودھ کی کلیکشن سے لیکر پیکیجنگ اور پھر تمام ریٹیل اسٹورز تک ترسیل کے تمام مراحل میں حفظان ِ صحت کو برقرار رکھنے کے تمام اقدامات لیے جاتے ہیں ۔بین اقوامی لیبارٹریز سے تصدیق شدہ حلیب دودھ وٹامن اے اور ڈی سب سے زیادہ سطح پر فراہم کرتا ہے جس سے تاکہ صارفین کو تازہ ، اصلی اور غذائیت سے بھرپور بہترین یو ایچ ٹی دودھ پیش کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :