مسلم لیگ (ن) نے مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورکی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

پیر 25 جون 2018 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) نے مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پورکی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 13 سے سردار شاہجہاں یوسف، این اے 14 سے کیپٹن (ر) محمد صفدر، ایبٹ آباد این اے 15 سے مرتضیٰ جاوید عباسی ، این اے 16 سے سردار شہریار مہتاب اور ہری پور این اے 17 سے بابر نواز خان مسلم لیگ (ن) کی طرف سے امیدوار ہوں گے جبکہ فیصل آباد سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 114 سے شیخ اعجاز پارٹی امیدوارہوں گے۔