ملک بھر میں عازمین حج کے بائیومیٹرک فنگر پرنٹس لینے کا عمل جاری ہے،عازمین حج شیڈول کے مطابق مرحلہ وار اعتماد سنٹر سے رجوع کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 25 جون 2018 17:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عازمین حج کے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔ عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق اعتماد سنٹر سے رجوع کریں۔ پیر کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں عازمین حج کے بائیومیٹرک فنگر پرنٹس لینے کا عمل جاری ہے اس کے لئے 26 اعتماد سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو اعتماد سنٹر سے رجو ع کرنے کے لئے باقاعدہ شیڈول جاری کیا ہے ۔ عازمین حج شیڈول کے مطابق مرحلہ وار اعتماد سنٹر سے رجوع کریں۔ وزارت مذہبی امور نے حاجیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ صرف وزارت کی طرف سے جاری کئے شیڈول کے مطابق اعتماد سنٹر سے رجوع کریں اور دوسرے شہروں میں موجود عازمین قریبی اعتماد سنٹر پر جا سکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے بائیو میٹرک تصدیق کے لئے پاسپورٹ کی شرط ختم کردی ہے اور پاسپورٹ کی کاپی اعتماد سنٹر پر بھی دستیاب ہو گی۔ عازمین حج سے کہا گیاہے کہ وہ اس موقع پر شناختی کارڈ یا بینک رسید کی کاپی ہمراہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :