پراپرٹی ٹیکس ادا کریں وگرنہ جائیداد سیل اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جائیں گے،محکمہ ایکسائز

پیر 25 جون 2018 17:46

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سرگودہا سمیت تمام اضلاع کے ٹیکس نادہندگان سے کہا ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس ادا کریں وگرنہ ان کی جائیداد کو سیل کرتے ہوئے قرقی اور نیلامی کے علاوہ نادہندگان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جاسکیں گے، اس ضمن میں محکمہ ایکسائز کے ذرائع کے مطابق ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے نادہندگان اپنے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس اپنے ضلع میں قائم اسٹیٹ بنک یا نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائیں تاکہ ان کی جائیداد سیل وغیرہ ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :