گیس لیکیج سے فوڈز فیکٹری میں کام کرتے 8بچوں سمیت 10افراد جھلس گئے

پیر جون 17:46

فیصل آباد۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ملت چوک فوڈ فیکٹری میں گیس لیکیج سے آگ کی لپیٹ میں آکر مزدوری کرتے 8نو عمر بچوں سمیت 10افراد جھلس گئے، زخمیوں کوتشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت چوک گلستان کالونی بی بلاک میں عامر ولد شہزاد نے بسکٹ بنانے والی فیکٹری بنا رکھی ہے ،فیکٹری میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی جہاں مزدوری میںمصروف 2نو عمر بھائیوں سمیت 10افراد جھلس گئے،جھلسنے والوں میں 12سالہ عبدید رضا ولد عرفان اسلم ،14سالہ علی حیدر ولد عرفان اسلم، 13سالہ علی بلال ولدفاروق ،16سالہ علی رضا ولد فقیر حسین،16سالہ نعمان ولد پرویز،17سالہ اسد ولد اشفاق،20سالہ احسان خان ولد عثمان خان اور 32سالہ فاروق شامل ہیںجنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے طبی امداد کی فراہمی کیلئے بر وقت الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں سرجیکل ایمر جنسی میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے، ڈاکٹروں کے مطابق جھلسنے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :