عام آدمی کے مسائل کا حل صرف تحریک انصا ف کے پاس ہے، شہزاد یونس

پیر جون 17:46

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہاہے کہ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف تحریک انصا ف کے پاس ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی ، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچا یا،عام آدمی کیلئے کوئی سکیم متعارف کروائی گئی اور نہ ہی غریبوں کے مسائل پر توجہ دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت بتائے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کی بہتری کے لئے کو نسا منصوبہ شروع کیا ہے،انہوں نے کہا کہ25جو لائی کو تحریک انصا ف تار یخی فتح حا صل کرے گی، انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق ملک میں25جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے بصو رت دیگر ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام بڑھے گا،ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ جمہوری عمل کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس عمل کو سپورٹ کیا جائے۔