شمالی ویت نام،مٹی کو تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک 12 لا پتہ

پیر 25 جون 2018 17:57

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) شمالی ویت نام میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے 7 افراد ہلاک اور 12 لا پتہ ہو گئے ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام کے حکام نے کہا ہے کہ لائی چاو نامی شہر میں 5جبکہ ہا گیانگ شہر میں دو افراد مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہو ئے۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 12 افراد بہہ گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا جس کے لیے عوام ضروری احتیاط تدابیر کریں۔ واضح رہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک ویت نام میں ہر سال سینکڑوں افراد سیلاب اور مٹی کو تودے گرنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :