ڈپٹی کمشنر کی میاں میر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور بجٹ کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی

پیر 25 جون 2018 17:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے میاں میر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور بجٹ کے مسئلے کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے سی کینٹ ، اے سی سٹی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا جہاںسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز او ر ایم ایس میاں میر ہسپتال نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور دوائیوں کے سٹاک کو چیک کیااور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے اضافی بینچ لگا ئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ دوائیوں کی فراہمی اور بجٹ کے مسئلہ کو جلد حل کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :