ڈپٹی کمشنر کی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گر اں فروشی پر سخت کارروائی کی ہدایت

پیر جون 17:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گر اں فروشی پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود فیلڈ میں جائے اور روزانہ پانچ دکانوں کو لازمی طور پر چیک کیا جائے۔انہو ں نے کہا کہپرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے نچلے سٹاف کو فیلڈ میں نہیں بھیجے گا۔ڈی سی نے اے سی ہیڈ کوارٹر کو تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہگراں فروشی پر بلا تفریق کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :