میانی صاحب قبرستان میں 80احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرکے جگہ قبرستان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی

پیر 25 جون 2018 17:57

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ میانی صاحب قبرستان میں اب تک 80احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرکے جگہ قبرستان انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ احاطوں کی دیواروں کو مسمار کرنے کا آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کی موجودگی میں آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی احاطوں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملبہ کو بھی فوری طور پر موقع سے ہٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن میں تمام محکمے پوری جانفشانی کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :