پاکستان مسلم لیگ( ن) میں تمام فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں، ساجد قریشی

پیر 25 جون 2018 17:57

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے حلقہ پی پی 77 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مرزا محمد اسلام بیگ کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کرنی پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت نے مرزا اسلام بیگ کو ٹکٹ دیکر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ( ن) میں تمام فیصلے میرٹ پر ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صدر انجمن ِتاجران بالامارکیٹ ساجد قریشی نے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ مرزا اسلام بیگ نے ہمیشہ ہی شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے، ہمارا حلقہ ہی ہمارا گھر ہے اور ہمیں اپنے حلقہ کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کرینگے۔