پولیس فورس کے افسران و اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کا عمل شروع

پیر 25 جون 2018 17:57

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سرگودھا پولیس فورس کے افسران واہلکارںکو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائے گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے تعاون سے پولیس کے افسران واہلکاروں کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کروایا گیا، اس سلسلہ میںسید احمد مبین شہیر ہسپتال پولیس لائنز میں حفاظتی انجکشن لگائے گئے جو کہ مرحلہ وار سرگودہا پولیس کے افسران وجوانوں کو لگائے جائیں گے، یہ حفاظتی ویکسین کے لگائے جانے کا آخری مرحلہ ہے ، ڈی پی او محمد زبیر دریشک کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرکی نگرانی میں خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو ضلع بھر کے تمام افسران واہلکاروں کو حفاظتی انجکشن لگوانے کا ذمہ دار ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :