منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،9ملزمان گرفتار

پیر 25 جون 2018 18:01

سرگودھا۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے مزید 9ملزمان کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے گلزار حسین سکنہ مقام حیات سے چرس1055گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے اسدعباس سکنہ گرین ویلی سے چرس300گرام، تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے حق نواز سکنہ کنڈاں کلاں سے چرس200گرام، ریاض سکنہ اچھر سے بندوق12بور، زوبیر سکنہ نتھووالا سے پسٹل30بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے عامر نواز سکنہ بھیرہ سے بندوق12بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے خالد حسین سکنہ 115جنوبی سے بندوق12بور، یوسف سکنہ 115جنوبی سے بندوق12بور،تھانہ سٹی پولیس نے حسن سکنہ میانوالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کیخلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔