ارسا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے پانی کے حصہ میں 9 فیصد کمی کر دی

پیر 25 جون 2018 18:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے پنجاب اور سندھ کے پانی کے حصہ میں 9 فیصد کمی کر دی ہے۔ پیر کو ارسا کے ترجمان خالد رانا کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کی آمد 2 لاکھ 28 ہزار 200 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے پانی کی صورتحال اس وقت بھی نازک ہے اور پانی کا ذخیرہ بھی کم ہو کر ایک لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کو ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، سندھ کو ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 14 ہزار کیوسک اور خیبرپختونخوا کو 3100 کیوسک پانی ملے گا۔