پیسکوٹیموں کی پشاوراورسوات سرکلز میں بجلی چوری کیخلاف کارروائی

پیر 25 جون 2018 18:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے ڈائریکٹرسرویلینس محمد اسرار خان اورایڈیشنل ڈائریکٹر مسعود خان کی زیرنگرانی پشاور,خیبر اور سوات سرکلز کے کئی علاقوں میں بھرپورکاروائی کی․تفصیلات کے مطابق پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے سوات سرکل کے بری کوٹ سب ڈویژن میں 15,سوات اربن سب ڈویژن میں 13 اورشاہ کوٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 8 کمرشل اورگھریلو کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی․اسی طرح خیبرسرکل کے اکوڑہ خٹک سب ڈویژن میں انڈسٹریل اور 3 کمرشل کنکشنو ں سے بجلی چوری پکڑی․اسی طرح رسالپورسب ڈویژن کے انڈسٹریل سٹیٹ میں چیکنگ کے دوران11 کنکشنز ایسے پائے گئے جو کہ اپنے مقررہ لوڈ سے زیادہ لوڈ استعمال کررہے تھے ان کو نوٹسز بھیج دئیے ہیں اورمزیدکاروائی شروع کردی گئی ہی․اسی طرح پبی اورچمکنی سب ڈویژنز کے علاقوں میں چیکنگ کے دوران 25 ٹیمپرڈ میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی ․بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :