شاہین مسلم ٹائون میں یونین کونسل 12 سپورٹس فیسٹول (کل) سے شروع ہورہاہے

پیر 25 جون 2018 18:05

شاہین مسلم ٹائون میں یونین کونسل 12 سپورٹس فیسٹول (کل) سے شروع ہورہاہے
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) شاہین مسلم ٹائون میںیونین کونسل 12 سپورٹس فیسٹول کل سے شروع ہورہاہے جس میں ٹینس بال اور ہارٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت ٹینس ،رسہ کشی سمیت دیگر کے مقابلے کھیلے جائینگے ،فیسٹول کا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر حاجی ہدایت اللہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر حاجی ہدایت اللہ کے فنڈز سے منعقد ہونیوالے یونین کونسل 12 سپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا اصل مقصد یونین کونسل شاہین اور مسلم ٹائون کے اور اسکے ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرناہے ۔

اس فیسٹول میں ٹینس بال اور ہارٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سمیت ٹینس ،رسہ کشی سمیت دیگر کے مقابلے کھیلے جائینگے ،اختتامی تقریب28جون کو منعقدہوگی جسکے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ناظم محمد عاصم خان ہونگے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ بھی موجودہونگے ۔

متعلقہ عنوان :