درابن روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی

پیر 25 جون 2018 18:05

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) درابن روڈ بائی پاس کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ، پولیس نے نامعلوم کارڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹائون کی حدود درابن روڈبائی پا س پر واقع کرش پلانٹ کے قریب تیزر فتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دونوجوان محمد اکرام ولد ملک بہاول اور محمد آصف ولد امام بخش ساکنا ن عادل سپرا شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم دونوں نوجوانوں کے حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :