پنجاب بھرمیں 906 ٹریفک حادثات میں 14ا فراد جاںبحق، 1140 زخمی

پیر 25 جون 2018 18:12

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) پنجاب بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 906ٹریفک حادثات میں14ا فراد جاںبحق جبکہ1140زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں398افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات14افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں،ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں454ڈرائیوز،24کم عمرڈرائیورز555مسافراور131پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ214ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت231متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں102متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 79حادثات میں134متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔