ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں (کل) مزید چار میچ کھیلے جائینگے

پیر 25 جون 2018 18:19

ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں (کل) مزید چار میچ کھیلے جائینگے
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 میں (کل) منگل کو مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ میں (کل ) منگل کو پہلا میچ گروپ سی میں شامل ٹیموں آسٹریلیا اور پیرو کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ گروپ سی کی ہی ٹیموں ڈنمارک اور فرانس کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ بھی پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ تیسرا میچ گروپ ڈی میں شامل ٹیموں نائیجیریا اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا جبکہ چوتھا میچ بھی گروپ ڈی کی ٹیموں آئس لینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات ایک بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :