چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے

پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی

پیر جون 18:19

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) دو میچ کھیلے جائینگے
ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں (کل) منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے جبکہ پاکستانی ٹیم تیسرے میچ میں ہالینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں (آج) منگل کو پہلا میچ ارجنٹائن اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ پاکستان اور میزبان ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی ٹیم اس سے قبل دو میچ کھیل چکی ہے جبکہ دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 28 جون کو ارجنٹائن اور پانچواں میچ 29 جون کو بیلجیم کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :