ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پیر 25 جون 2018 18:19

ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ کھلاڑیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا جن میں انہیں بھرپور تربیت دی جائے گی۔ چمپئن شپ رواں سال ستمبر میں آسٹریا میںکھیلی جائیگی جس میں دو پاکستانی کھلاڑی شرکت کریںگے۔ سید اظفر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں 182 ممالک کے کھلاڑی شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :