قومی کرکٹ ٹیم روا ہفتے زمبابوے روانہ ہو گی

یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک میزبان ٹیم زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول

پیر 25 جون 2018 18:19

قومی کرکٹ ٹیم روا ہفتے زمبابوے روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم روانہ ہفتے زمبابوے روانہ ہو گی جہاں یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک میزبان ٹیم زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز شیڈول ہے جس کے بعد قومی ٹیم اور زمبابوے کے درمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشمل سیریز کھیلی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں بدھ کی شب براستہ دبئی زمبابوے روانہ ہوگی۔

جہاں یکم جولائی سے آٹھ جولائی تک پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخر زمان، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یکم جولائی کو پاکستان کا میچ میزبان ٹیم زمبابوے سے ہوگا، دو جولائی کو قومی ٹیم آسٹریلیا کا سامنا کرے گی، تین جولائی کو آسٹریلیا اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔چار جولائی کو پاکستان کی ٹیم زمبابوے سے دوسرا میچ کھیلے گی، پانچ جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کا دوسرا میچ شیڈول ہے، چھ جولائی کو زمبابوے اور اور آسٹریلیا کا دوسری مرتبہ مقابلہ ہوگاجبکہ آٹھ جولائی کو دو بہترین ٹیمیں فائنل میں مد مقابل ہونگی۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی کرکٹ ٹیم تیرہ جولائی سے بائیس جولائی تک میزبان ٹیم زمبابوے کے ساتھ پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔زمبابوے کے ساتھ ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں کپتان سر فراز احمد، فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید کان، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، حسن علی، حارث سہیل کے نام شامل ہیں، جبکہ بابر اعظم کی ون ڈے سیریز میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچز تیرہ جولائی، سولہ جولائی، اٹھارہ جولائی، بیس جولائی اور بائیس جولائی کو شیڈول ہیں، تمام میچز بلاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :