نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،حسن علی اور بابر اعظم کی ترقی

بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی رینکنگ میں دوسرے جبکہ بائولنگ رینکنگ میںحسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبرپر آگئے،انگلش کر کٹرزمعین علی، بیئراسٹو اور جوز بٹلر کی بھی ترقیاں

پیر 25 جون 2018 18:19

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،حسن علی اور بابر اعظم کی ترقی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) نئی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو شرمناک شکست کا فائدہ پاکستان کو مل گیا ، قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بالر حسن علی کو بھی بڑی ترقی مل گئی ۔پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر بلے بازوں کی وینکنگ میں دوسرے نمبر جبکہ بائولنگ رینکنگ میںحسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبرپر آگئے ہیں،برطانوی اوپنر جونی بیئر سٹو 4درجے ترقی کرکے 11ویں نمبر پر آئے ہیں ،کینگروز کیخلاف سیریز میں275رنز بنانے والے جوز بٹلر 2درجے ترقی کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے ،جیسن روئے نے بھی 3سیڑھیاں پھلانگ کر 20ویں پوزیشن پر آگئے۔

ایلکس ہیلز23سے 22اور کپتان این مورگن25سی24ترقی پانے والے دیگر برطانوی بلے باز ہیں،،آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ انگلینڈ کے خلاف194رنز سکور کرکے 22ویں سی19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈ ے سیریز میں 12،12وکٹیں لینے والے برطانوی سپن بالرز معین علی اور عادل رشید کو نئی رینکنگ میں ترقی ملی ہے ، لیگ سپنر عادل رشید 3درجے ترقی پاکر8ویں پوزیشن پر پہنچے ہیںجب کہ معین علی 13سیڑھیاں چڑھ کر 12ویں نمبر پر آگئے ہیں ۔

دوسر ی طرف انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم کو 4پوائنٹس کو کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا اور اب کینگروز 100پوائنٹس کے ساتھ پاکستان (102) سے نیچے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔رینکنگ میں انگلینڈ (126)پہلے،،بھارت(122)دوسرے ،جنوبی افریقہ(113)تیسرے،نیوزی لینڈ(112)چوتھے،،بنگلہ دیش(93)ساتویں، سری لنکا((77)آٹھویں،ویسٹ انڈیز(69)نویںاور افغانستان((63)دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، روہت شرماچوتھے،،روس ٹیلر پانچویں ،جوروٹ چھٹے،کوئنٹن ڈی کوک ساتویں،فاف ڈوپلیسی آٹھویں،کین ولیمسن نوویں اور شیکھر دھون دسویں نمبر پر موجود ہیں ۔بالر ز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے ،،افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، آل رانڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔