آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے انگلینڈکی مدد درکار

پیر 25 جون 2018 18:22

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو اپنی پہلی پوزیشن مضبوط کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) آئی سی سی ٹوئنٹی20رینکنگ میں ٹاپ درجے پر موجود پاکستان ٹیم کو اپنی پوزیشن محفوظ بنانے کیلئے انگلینڈکی مدد درکار ہے جو اگر آسٹریلیاکے خلاف حالیہ ہوم سیریزکے واحد ٹوئنٹی20میچ میں فتح حاصل کرلے تونہ صرف عالمی نمبرون پاکستان اورعالمی نمبر دو آسٹریلیاکے درمیان موجودفاصلہ پانچ سے بڑھ کر نو پوائنٹس ہوجائے گا بلکہ کینگروسائیڈ ایک درجہ تنزلی کا شکارہوکر تیسرے نمبرپر چلی جائے گی۔

زمبابوے میں یکم جولائی سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریزمیں آسٹریلیاکیلئے 9پوائنٹس کا فاصلہ مٹانا آسان نہ ہوگا جبکہ انگلینڈکے ہاتھوں 27جون(بدھ)کو شیڈول واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے سبب آسٹریلیاکی تنزلی کی صورت میں بھارت123پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپر آجائے گا جو پاکستان سے آٹھ پوائنٹس نیچے ہوگا۔

(جاری ہے)

حالیہ ون ڈے سیریزمیں کینگروزکو کلین سوئپ کرنے کی انگلش ٹیم اگر اسی حریف کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت جاتی ہے توصرف خود ایک درجہ ترقی کرکے چوتھے نمبرپر آجائے گی بلکہ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کو لاحق خطرات بھی خاصی حد تک کم کردے گی۔

دوسری جانب، اگر آسٹریلوی ٹیم انگلینڈکے خلاف دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیت کر آتی ہے تو پاکستان کیلئے قدرے الارمنگ صورتحال ہوگی کیونکہ اس صورت میں ٹرائنگولر سیریز کے آغاز میں دونوں ٹیموں میں صرف دو پوائنٹس کا فرق ہوگا۔ پاکستان ٹیم131پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا129پوائنٹس کے ساتھ دوسرے درجے پر براجمان ہوگی۔

متعلقہ عنوان :