وزیرصحت کی زیرصدارت ایف جے ایم یو کے سنڈیکیٹ کا اجلاس

اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے امتحانی قوانین2018ء کی منظوری دی گئی

پیر جون 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جواد ساجد خان کی زیرصدارت سوموار کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر جاوید گردیزی، رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کمال، خزانچی محمد ناصر ، ایم ایس سرگنگا رام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ، ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر محمد رفیق چوہدری کے علاوہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، محکمہ قانون اور دیگر محکموں کے افسران اور ممبرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ایگزامینیشن ریگولیشنز 2018 کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے ہوسٹل میں نیا ٹیوب ویل نصب کرنے، میڈیکل اور لیبارٹری کے آلات اور مشینری خریدنے، ادویات اور آپریشن میں استعمال ہونے والے سامان کی بلک پرچیز اور ایئرکنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، واٹر کولرز کی ریپئراینڈ مینٹیننس کے کنٹریکٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں 40 آئٹم رکھی گئی تھیں جس پر سنڈیکیٹ نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اہم امور نمٹائے۔