مخالفین کو الیکشن میں بھرپور جواب دیں گے ،بابر یوسفزئی

چند عناصر اپنی مقبولیت کیلئے تحریک انصاف کا جھنڈا اور نام استعمال کررہے ہیں ، عوام جانتی ہے بار بار سیاسی جماعتوں سے مسترد ہونے کے بعد اب وہ نئی جماعت کا نام بتانے سے شرما رہے ہیں، رہنماء پی ٹی آئی بلوچستان

پیر جون 18:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے مخالفین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کو الیکشن میں بھرپور جواب دیں گے ،ہمارے مخالفین نے عدالتوں سمیت ہر جگہ پر ہم پر اعتراضات کی کوشیش کی لیکن ہمیں پاکستان کی اعلی عدالتوں نے صادق و امین قرار دیا اور ہمارے مخالفین کو جھوٹے مقدمات پر اللہ کی طرف سے شکست نصیب ھوئی ان کا کہنا تھا کہ چند عناصر اپنی مقبولیت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا اور نام استعمال کررہے ہیں، عوام جانتی ہے کہ وہ بار بار سیاسی جماعتوں سے مسترد ہونے کے بعد اب نئی جماعت کا نام بتانے سے شرما رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے پورے بلوچستان سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں اور ضلعی اور صوبائی سطح پر کسی جماعت یا امیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں ہوا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی مخالفین کا بھرپور مقابلہ کریں گی پاکستان تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق بلوچستان کا احساس محرومی کا خاتمہ کریں گی ہمارے چیئرمین نے اپنے وعدے کے مطابق چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے منتخب کرواکے بلوچستان کی عوام کو ان کا حق دینے کی کوشیش کی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے احساس محرومی کو ختم کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر بلوچستان نے اپنی محنت سے پارٹی کو صوبے میں فعال کیا ہے، پارلیمانی بورڈ نے بلوچستان میں تمام ٹکٹ میرٹ اور شفافیت پرجاری کئے ہیں، انشاء اللہ اگلی صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔