سیاسی مخالفین شاندار کارکردگی کے باعث انتخابات میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ،میرعبدالکریم نوشیروانی

ْاب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عدالتوں سے ہمیں روکنے کی کوششوں میں لگے ہیں،رہنماء بی این پی

پیر 25 جون 2018 18:22

ْخاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء امیدوار خاران صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میرعبدالکریم نوشیروانی ،بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہمارے شاندار کارکردگی کے باعث انتخابات میں مقابلہ نہیں کرسکتے اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عدالتوں سے ہمیں روکنے کی کوششوں میں لگے ہیں لیکن انھیں انشاء اللہ ناکامی ہوگی کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے انھیں چاہیے کہ وہ عوام کے عدالت میں ہمارا جمہوری انداز سے مقابلہ کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی ہلمرک سے میر اسرار عیسیٰ زئی،حاجی محمد عالم عیسیٰ زئی کے برادری سمیت کلی ٹوپیان مینگل آباد سے میر عبدالحکیم مینگل،میرامان اللہ مینگل،عبدالغنی مینگل کی برادری سمیت کلی گواش کے معتبر ڈاکٹر مبارک بادینی برادری سمیت جوڑان سے رحمت علی سیاپاد برادری سمیت ٹاون خاران سے میر مراد جان سیاپاد کے برادری سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں کیا میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں ہمارا سیاسی مخالفین عوامی حمایت سے محروم ہونے کے باعث عدالتوں اور ادھر اٴْدھر بھاگ کر ہمارا راستہ روکنا چاہتے ہیں مگر ہم انھیں عوامی میدان سے بھاگنے نہیں دینگے کیونکہ ہمارا تیس سال سے عوامی خدمات ہیں ہمیں عوام کی طاقت اور حمایت پر بھروسہ ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ عناصر صرف الیکشن کے ایام میں نمودار ہوکر پھر دوسرے الیکشن تک عوام سے لاتعلق ہوکر صرف اپنا ذات کا سوچتے ہیں جبکہ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں لیکن اپنے عوام کے درمیان رہ کر ہمیشہ عوام کے دکھ درد اور غمی خوشی میں ساتھ ہیں ،میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی خاران سمیت بلوچستان بھر میں انشاء اللہ بھرپور کامیابی حاصل کرکے صوبے میں حکومت سازی کریگی بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی نمائندہ پارٹی ہے خاران سے بڑی تعداد میں علاقائی عمائدین اور نوجوان کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت دوسرے پارٹیوں کے مایوس کارکردگی اور عوامی حمایت سے محرومی کا واضع ثبوت ہے بلوچستان عوامی پارٹی انشاء اللہ عوام کو تعلیم صحت روزگار اور خوشحال اور پرامن بلوچستان فراہم کریگی۔