قلات پولیس کی کاروائی ،خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کار سی240 گرام کرسٹل بر آمد کرلیا ،دو ملزمان گرفتار

پیر 25 جون 2018 18:22

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) قلات پولیس کی کاروائی خفیہ اطلاع پر کار پر چھاپہ مار کر 240 گرام کرسٹل بر آمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ایک الگ چھاپہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم بھی گرفتار ،قلات پولیس کے ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل کے مطابق پولیس نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایک کرولا کار پر چھاپہ مارا جس کے سواروں سے 240 گرام شیشہ کرسٹل بر آمد کرکے کراچی کے رہائشی دو افراد ابوبکر اور محمد وقاص کو گرفتا کر لیا جبکہ ایک الگ چھاپہ میں پولیس کامطلوب اشتہاری ملزم جمیل احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے قلات پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔