ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کا ہائی کورٹ لاڑکانہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پیر جون 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار نے گذشتہ روز ہائی کورٹ لاڑکانہ کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جہاں پر تعینات پولیس افسران نے انہیں ہائی کورٹ کی سکیورٹی کے متعلق بریفنگ دی جس پر ایس ایس پی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہم اداروں کی سکیورٹی پر خاص توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہے جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے لیے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :