لاڑکانہ :پولیس کی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی ،بدنام منشیات فروش گرفتار ،10کلو چرس برآمد

پیر 25 جون 2018 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ شبیر احمد سیٹھار کی ہدایات پر ولید تھانہ پولیس نے ایس ایچ او عبدالمالک کمانگر کی سربراہی میں انڈسٹریل ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے بدنام منشیات فروش نادر مکول کو 10 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروش 12 سے زائد منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا جسے گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :