لاڑکانہ میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ،عہدیداروں کا انتخاب

پیر جون 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) لاڑکانہ میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا اہم اجلاس ڈویزنل صدر چیئرمین خالد حسین مٹھانی کی زیر صدارت ہوا جس میں لاڑکانہ یونٹ ون سی 17 دڑی محلہ میں عہدیداروں کا انتخابات کیا گیا جبکہ ڈویزنل چیئرمین نے یوسی 17 کے لیے چیئرمین سعید احمد شیخ، وائس چیئرمین کفایت علی شیخ، وائس چیئرمین ٹو عامر علی عباسی، صدر وشال کمار، سینیئر نائب صدر باسط سومرو، نائب صدر آصف شیخ، جنرل سیکریٹری عدنان نعیم چنہ، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ندیم جتوئی، پریس سیکریٹری محمد پناہ میتلو، فنانس سیکریٹری ابرار علی کھجڑ، انفارمیشن سیکریٹری شہزاد جوکھیو، آفیس سیکریٹری صابر عباسی اور ورکنگ کمیٹی میں ارنیب سوہو کو مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویزنل چیئرمین کا کہنا تھا کہ سینٹرل چیئرمین علی شاہ راشدی کی قیادت میں عوام کے فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان عوام کی خدمت اور پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :