لاڑکانہ : عزیز احمد جتوئی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

پیر جون 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) لاڑکانہ ضلع کے صوبائی حلقے پی ایس 13 پر سابق ایم پی اے عزیز احمد جتوئی کو پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ دینے کے خلاف ان کی حمایتوں نے لاڑکانہ پہنچ کر شہر کے جناح باغ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئی جبکہ دھرنے میں ڈوکری، باڈہ، گیریلو، خیرمحمد آریجا سمیت حلقے کے مختلف گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارباب بھیو، بلاول جلبانی، انور چانڈیو اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عوامی خدمت سے سرشار سابق ایم پی اے عزیز احمد جتوئی کو اس مرتبہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرکے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی دل آزاری کی ہے جس عمل کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ عزیز احمد جتوئی کو پارٹی ٹکٹ دے کر چھائی پریشانی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔