لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 25 جون 2018 18:23

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2018ء) لاڑکانہ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور ادارے میں مبینہ کرپشن کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ممتاز لغاری، شہباز پٹھان، اسرار شاہ، منظور ابڑو، فیرو کھوکھر اور دیگر کا کہنا تھا کہ ملازمین کو گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم رکھ کر ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سیکریٹری ایل ڈے اے عبدالغنی جتوئی، اسسٹنٹ سیکریٹری آصف تنیو اور اکائونٹس آفیسر طارق اعوان نے جعلی بھرتی کیے گئے ملازمین کو اپ گریڈ کرکے تنخواہیں جاری کر رہے ہیں جبکہ میرٹ پر بھرتی ہونے ملازمین کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری ہے جن افسران نے جعل سازی کے ذریعے کروڑوں روپے ادارے کے اکائونٹ سے نکلواکر کرپشن کی ہے۔ ملازمین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کرکے ادارے میں کرپشن کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :