ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کے پہلے روز سینئر مینز کا پہلا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل

پیر جون 18:23

ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2018ء) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن کے پہلے روز سینئر مینز کا پہلا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے سیف اللہ کو 12/10, 11/7, 11/7 سے، نعمان خان نے زین رمضان کو 11/7, 11/4, 11/4 سے، محمد فرحان نے محمد عبدالقادر کو 9/11, 13/11, 14/12, 14/12 سے ، عزیر شوکت نے سلمان سلیم کو 6/11, 11/6, 11/5, 11/5 ، دانش اطلس خان نے محمد عزیز کو 11/1, 10/12, 11/6, 11/6 سے ، وقار محبوب نے منصور زمان کو 12/10, 3/11, 12/10, 11/3 سے، حارث قاسم نے حسیب تاج کو 11/4, 11/3, 11/2 سے جبکہ آخری میچ میں بلال ذاکر نے عبدالملک خان کو 10.12, 12/10, 11/8, 9/11, 11/8 سے ہرا کر اگلے کوالیفائنگ رائونڈ میں کوالیفائی کرلیا۔

آج بروز منگل 26 جون کو دوسرا کوالیفائنگ رائونڈ کھیلا جائے گا۔ مین رائونڈز کے میچز 27 جون کو شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :