عام انتخاب 2018 کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی

لاہور سے 53 لاکھ 98 ہزار 622 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے‘مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار 2 سو 60

پیر 25 جون 2018 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جون2018ء) عام انتخاب 2018 کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی گئی، لاہور سے 53 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نے عام انتخاب کیلئے لاہور کی حتمی پولنگ سکیم جاری کر دی جس کے تحت لاہور سے 53 لاکھ 98 ہزار 622 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ سکیم کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 30 لاکھ 12 ہزار 2 سو 60 ہے جبکہ 23 لاکھ 86 ہزار 3 سو 62 خواتین ووٹ کاسٹ کرسکیں گی۔حتمی پولنگ سکیم کے مطابق شہرمیں 3 ہزار887 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 12 سو 32 پولنگ اسٹیشنز مردوں کیلئے اور 11 سو 62 خواتین کیلئے قائم ہوں گے، خواتین اور مردوں کیلئے 14 سو 93 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :